ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترپردیش کے کانگریس صدر راج ببر نے دیا استعفیٰ

اُترپردیش کے کانگریس صدر راج ببر نے دیا استعفیٰ

Wed, 21 Mar 2018 13:13:40    S.O. News Service

لکھنؤ،21؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) اداکاری سے سیاست میں اترے کانگریس کی یوپی یونٹ کے صدر راج ببر نے منگل کی شام کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے راج ببرکے استعفیٰ کی بات سامنے آئی ہے۔عیاں رہے کہ سال 2017میں یوپی اسمبلی انتخابات کے دوران راج ببرکو اترپردیش کانگریس کاصدربنایاگیاتھا۔

بتایاجارہا ہے کانگریس کی جانب سے ابھی راج ببرکا استعفیٰ منظورنہیں کیاگیاہے۔جب تک ان کا استعفیٰ منظورنہیں کیاجاتا، وہ یوپی کانگریس کے صدرکے طورپرکام جاری رکھیں گے۔راج ببرکے بعدکسے یوپی کانگریس کی کمان سونپی جائے گی ،اسے لیکر تمام اٹکلیں لگائی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق، اس فہرست میں جتن پرساد، راجیش مشرا اورللتیش پتی ترپاٹھی کا نام آگے چل رہاہے۔ ذرائع کے مطابق 2019 لوک سبھاانتخابات سے پہلے راہل گاندھی کی نئی ٹیم کیلئے راج ببر نے یہ قدم اٹھایا ہے۔حالانکہ ان کا استعفی ابھی قبول نہیں کیا گیا ہے۔نئے صدر کی تقرری تک اس عہدے کی ذمہ داری سنبھالتے رہیں گے۔


Share: